گوگل نے ”گوگل ٹاک اور جی چیٹ “ بند کرنے کا اعلان کر دیا

گوگل نے ”گوگل ٹاک اور جی چیٹ “ بند کرنے کا اعلان کر دیا

نیویارک: انٹرنیٹ کی دنیا کے مایاناز سرچ انجن گوگل نے اپنی سروسز ”گوگل ٹاک اور جی چیٹ سمیت اس کی ایپ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کمپنی ان سروسز کو 26 جون سے بند کرے گی۔
گوگل کی جانب سے گوگل ٹاک یا جی چیٹ اور اس کی ایپ کو بند کرنے کے بعد اسے استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین اس کی جگہ قدرے کم استعمال ہونے والی ایپلی کیشن گ±وگل ہینگ آو¿ٹ استعمال کرسکیں گے۔اس کی وجہ ماہرین نے یہ بتائی ہے کہ گ±وگل اپنی بعض ایپلی کیشن اور سہولیات میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے۔ اس سال 26 جون سے جی میل چیٹ یا جی چیٹ کے نام سے مشہور سروس اور فون ایپ دونوں بند ہوجائیں گی اور اس کی جگہ گ±وگل ہینڈ آو¿ٹ استعمال کی جاسکے گی جو چار سال قبل متعارف کرائی گئی تھی۔ جی چیٹ 2005 میں پہلی مرتبہ منظرِ عام پر آئی تھی۔
گ±وگل نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ وہ میسجنگ اور چیٹنگ کے لیے ایکس ایم پی پی پر بھی اپنا انحصار ختم کررہا ہے اور اس کی وجہ کچھ بھی ہو اصل بات یہ ہے کہ اب ا?پ گوگل ہینگ ا?و¿ٹ کی عادت اختیار کرلیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 75 لاکھ سے زائد افراد جی چیٹ کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔