بچے کی پرورش میں باپ کا کردار ، ماہرین نے دلچسپ انکشاف کر دیا

لندن: کہتے ہیں بچوں کی پرورش میں سب سے اہم کردار ماں کا ہوتا ہے مگر ماہرین کی تحقیق نے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے ماہرین کے سروے بتایا گیا ہے کہ جو بچے اپنے والد کےساتھ رہتے ہیں وہ زیادہ صحتمند، مسرور، نفسیاتی اور جسمانی طور پر بہتر نشوونما پاتے ہیں۔

برطانوی ماہرین کے اس سروے میں یہ بات ثابت ہوئی ہےکہ جو بچے اپنے والد کےساتھ رہتے ہیں وہ نہ صرف ذیادہ صحتمند، مسرور، نفسیاتی اور جسمانی طور پر بہتر نشوونما پاتے ہیں جس سے گھر میں والد کے بہت اہم کردار کی اہمیت بھی واضح ہوئی ہے۔ صرف یہی نہیں جو بچے اپنے سگے والد کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں وہ عملی زندگی میں بھی کامیاب رہتے ہیں۔
لندن اسکول آف اکنامکس کے ماہرین نے اس سروے کے لیے ایک ہزار بچوں کا جائزہ لیا اور ان میں معاشی صورتحال، تعلیم، صحت اور دیگر اہم رحجانات کا جائزہ اس وقت سے لینا شروع کیا جب بچوں کی اوسط عمر 7 برس تھی۔ اس سروے میں سگے والد، سوتیلے والد اور صرف اپنی ماں کے ساتھ رہنے والے بچوں کا جائزہ لیا گیا۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ جب کسی خاندان میں سوتیلے باپ نے قدم رکھا تو مسائل ویسے ہی رہے جیسے کہ پہلے تھے۔ اس کے علاوہ بچوں کی تعلیمی کارکردگی، جرائم ، بگاڑ اور رویے میں زیادہ فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔