اسرائیل نے نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی

اسرائیل نے نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دے دی

یروشلم: اسرائیل ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا ، مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستی کے قیام کی منظوری دے دی۔ 

غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری اسرائیل کی سلامتی کے امور سے متعلق کابینہ کے ایک اجلاس میں دی گئی۔

فلسطینی تنظیمِ آزادی کے انتظامی رکن' حنان اشروی' نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غیرقانونی آباد کاروں کی سہولت کیلئے نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source