فہد مصطفی نے اداکاری کے بعد ڈرامہ پروڈکشن شروع کر دی

کراچی: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفی نے ڈراموں میں اداکاری کے بجائے ڈرامہ پروڈکشن پر زیادہ توجہ دینا شروع کردی۔

فہد مصطفی نے اداکاری کے بعد ڈرامہ پروڈکشن شروع کر دی

کراچی: پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفی نے ڈراموں میں اداکاری کے بجائے ڈرامہ پروڈکشن پر زیادہ توجہ دینا شروع کردی۔
وہ آج کل اپنے پارٹنر ڈاکٹر علی کاظمی کے ساتھ بگ بین انٹر ٹینمنٹ کے بینر تلے بیک وقت کئی ڈرامہ سیریلز بنا رہے ہیں ، اداکار اب تک 30 سے زائد ڈرامہ سیریلز مکمل کرچکے ہیں اور اپنے ادارے کے تحت بیک وقت کئی فلمیں بنانے کی بھی منصوبہ بندی کرچکے ہیں اوردیگر اداروں کی فلمیں مکمل کرانے کے بعد ذاتی فلمیں شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
فی الحال انہوں نے گزشتہ روز نئی ڈرامہ سیریل کی پروڈکشن کا آغاز کیا ہے ، جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا۔ اس سیریل کے قابل ذکر فنکاروں میں شبیر جان، فیصل قریشی ، ثروت گیلانی، شہزاد نور، عقیلہ خان، فہیم عباس، مدیحہ امام، مہوش قریشی، مریم مرزا دیگر فنکار شامل ہیں