کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں پر بد ترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں: ذکر اللہ مجاہد

کراچی میں جماعت اسلامی کے کارکنوں پر بد ترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں: ذکر اللہ مجاہد

لاہور : امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کے الیکٹرک کی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف پر امن سراپہ احتجاج کارکنان پر بد ترین ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ ، بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ اور بد ترین لوڈ شیڈنگ پر کراچی کے عوام تنگ ہیں ۔

جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان کے پر امن احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج ، آنسو گیس اور گرفتاریاں بد ترین ریاستی دہشت گردی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پر امن احتجاج عوام کا حق ہے ۔ احتجاج کو روکنے کی بجائے عوامی مسائل کو حل کیا جائے.

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو رہا نہ کیا گیا تو ہم پنجاب میں بھی اس احتجاج کو وسعت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ حکومت، اپوزیشن اور سیکورٹی ادارے مل کرکرپٹ افراد کو پروٹو کول دیتے ہیں جب کہ عوامی مسائل کے لئے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور ان پر تشدد کیا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں