سربراہ پی ٹی آئی عمران خان آج دور روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں

سربراہ پی ٹی آئی عمران خان آج دور روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج دو روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے اور شہر کے مختلف مقامات پر پارٹی ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے، عمران خان آج سب سے پہلے لبرٹی میں خواتین کے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کرینگے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی آج اپنے 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں،اس دوران کپتان کھلاڑیوں سے خطاب بھی کریں گے جبکہ عمران خان کے استقبال کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔شہر کے زیادہ تر علاقوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا،مختلف علاقوں میں پارٹی رہنماﺅں کی تصاویر والے فلیکسز اور پوسٹر لگا دئیے گئے ہیں جبکہ شہر پارٹی رنگوں سے رنگین ہو گیا ہے۔

شہر میں عمران خان کی تصاویر اور خیر مقدمی بینروں کی بہار آگئی ہے ،2 روزہ دورے کے دوران عمران خان 12 مقامات پر رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کرینگے،چیئرمین تحریک انصاف پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے۔عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔

اس کے بعد یتیم خانہ چوک، سبزہ زار، سگیاں، شاہدرہ، جلو موڑ اور دھرمپورہ میں کیمپوں کا دورہ کرینگے،شاہدرہ چوک میں کنٹینرز رکھ کر استقبالی کیمپ میں سٹیج بنایا جا رہا ہے اورعمران خان ہر ممبر سازی کیمپ میں کارکنوں سے خطاب بھی کرینگے۔