خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.2شدت کا زلزلہ

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.2شدت کا زلزلہ
کیپشن: فائل فوٹو

پشاور:صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے پی کے میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ ایجنسی، سوات، مردان اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔

جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 230 کلو میٹر تھی اوراس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئیں۔