شہر ہ آفاق ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی اوپن ہارٹ سرجری،علاج جاری

شہر ہ آفاق ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوازنیگر کی اوپن ہارٹ سرجری،علاج جاری
فائل فوٹو

نیویارک:شہر ہ آفاق ہالی ووڈ اداکارآرنلڈ شوازنیگر کی ہنگامی حالت میں اوپن ہارٹ سرجری کردی گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں:'یمن میں آپریشن نہ کرتے تو پورے خطے میں بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا'

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر اور معروف اداکار و باڈی بلڈر آرنلڈ شوازنیگر کی اوپن ہارٹ سرجری اس وقت کی گئی جب وہ دل کے کیتھیٹر والو بدلنے کے لیے ہسپتال میں داخل ہوئے تاہم اس میں پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:جویریہ سعود کی سنی لیون کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس کے کیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے دل کا والو بدلنے کے عمل میں پیچیدگی کے فوری بعد اوپن ہارٹ سرجری کی۔اب آرنلڈ کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے، تاہم اب تک ان کے ترجمان کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب 70 سالہ اداکار کو دل کی سرجری کے عمل سے گزرنا پڑا، 1997 میں بھی ان کا ایک والو تبدیل کیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں