ملالہ یوسفزئی اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں

ملالہ یوسفزئی اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں

سوات: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی ساڑھے 5 سال بعد اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق ملالہ یوسفزئی بذریعہ ہیلی کاپٹر اسلام آباد سے سوات پہنچیں جہاں اعلیٰ فوجی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ملالہ اپنے آبائی گھر بھی جائیں گی اور اپنی سہیلیوں سے بھی ملیں گی۔

مزید پڑھیں: گجرات: ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی فضہ گھاٹ اور کیڈٹ کالج سوات بھی جائیں گی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب بھی دورہ سوات میں ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق اپنے آبائی علاقے آمد کے موقع پر ملالہ آبدیدہ ہو گئیں اور ان کے والد نے انہیں دلاسا دیا۔

خیال رہے کہ امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی ساڑھے پانچ برس کے وقفے کے بعد اپنے آبائی وطن پاکستان پہنچی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی ادارہ اپنے اختیارات سے تجاوز کرے تو اسمبلی اپنا کردار ادا کرے گی: ایاز صادق

20  سالہ ملالہ کو اکتوبر 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے کے بعد علاج کے لیے انگلینڈ منتقل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد حصولِ تعلیم کے لیے وہیں مقیم ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں