متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ورکروں پر عائد بڑی پابندی اُٹھالی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ورکروں پر عائد بڑی پابندی اُٹھالی

اسلام آباد :متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مزدوروں پر عائد پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے جس کے بعد دبئی میں پاکستانی افرادی قوت کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا اور اسکے نتیجے میں آئندہ برسوں میں ترسیل زر بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں :- دبئی میں پاکستانی نے 10لاکھ ڈالر کی انعامی رقم جیت لی

 متحدہ عرب امارات نے 2ہفتے قبل پاکستانیوں پر عائدکی گئی پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے، اس فیصلے نے پاکستان سے افرادی قوت کی ایکسپورٹ کی راہ ہموارکردی اور اب یہ عمل ہر قسم کی مذاحمت سے آزادہے ، نتیجتاً آنے والے برسوں میں پاکستان سے ”ترسیل زر“ میں اضافہ ہوگا۔اسلام آباد میں موجود اماراتی سفارتخانے نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستانی مزدوروں پر عائدپولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا گیاہے۔اس سلسلے میں افسرنے بتایا کہ اماراتی حکام نے اپنے فیصلے کا جائزہ لیااور سرٹیفکیٹ کی شرط ہٹانے کا فیصلہ کیا،انتہائی اہم بات یہ ہے کہ اماراتی حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ پاکستانی مزدوروں کو چارج نہیں کیا جائیگا بلکہ انہیں مفت فضائی ٹکٹ فراہم کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں :- دبئی میں بارہ سالہ بچی سے دست درازی کرنے والابھارتی ڈرائیور گرفتار

سابق سینیٹر اور نامور سیاستدان انور بیگ نے کہاہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے یہ ایک قابل تعریف اقدام ہے اور اب وقت ہے کہ پاکستان حکومت وزیر اعظم پاکستان اور دبئی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ایک ملاقات طے کروائیں جس میں پاکستانی مزدوروں کے کوٹے میں اضافے پر بات کی جائے جنہیں 2020میں دبئی میں ہونے والی ایکسپو کے اسٹرکچر کیلئے استعمال کیا جاسکے۔