نواز شریف اور مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر نیا فل بینچ تشکیل

نواز شریف اور مریم کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر نیا فل بینچ تشکیل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر ازسر نو فل بینچ تشکیل دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کی بنیاد پر توہین عدالت کی ایک درجن سے زائد درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اہم کیسز میں اعلیٰ افسران کے اثر انداز ہونے کی شکایات، چیئرمین نیب کا نوٹس

لاہور ہائیکورٹ کے دو سنگل بینچوں کے روبرو یہ درخواستیں زیر سماعت تھیں تاہم جسٹس مظاہر نقوی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے معاملہ اہم نوعیت کا ہونے کی بناء فل بینچ بنانے کی درخواست کی تھی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی فل بینچ تشکیل دیا تھا تاہم بینچ کے ایک رکن جسٹس شاہد حسن بلال کا تبادلہ ملتان بینچ میں ہونے کے باعث بینچ ٹوٹ گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی اپنے آبائی علاقے سوات پہنچ گئیں

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے ان درخواستوں پر جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی سربراہی میں نیا فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جس میں جسٹس شاہد بلال کی جگہ شاہد مبین کو شامل کیا گیا ہے جب کہ جسٹس عاطر محمود بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں