کراچی والو دنیا کو دکھا دو کہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آگئی ہے: نجم سیٹھی

کراچی والو دنیا کو دکھا دو کہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آگئی ہے: نجم سیٹھی

 کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کل سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔پاکسان سپر لیگ کے سیزن تھری کے فائنل کے بعد یہ نو سال کے بعد دوسرا موقع ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے گراؤنڈز کے کھیلتا دیکھیں ۔ اس کیلئے کراچی کے عوام بڑی پرجوش ہے ۔

کراچی کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کراچی والوں کو زیادہ سے زیادہ اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی دعوت دی ہے ۔

7f99e5b837902797644f57902beaf677

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ْکم اون کراچی اٹھو، جاگو،  یکم اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرو۔ دنیا کو دکھا دو کہ ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آگئی ہے۔ ہم ہر میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرے ہوا چاہتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف تینوں میچوں کیلئے صرف پانچ ہزار روپے والے ٹکٹس ہی رہ گئے ہیں۔ پانچ سو ، ایک ہزار اور دو ہزار روپے والے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں