ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ہوم کرائوڈ کا فائدہ اٹھائیں گے : سرفراز احمد

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ہوم کرائوڈ کا فائدہ اٹھائیں گے : سرفراز احمد
کیپشن: pakistani team captain sarfraz ahmad

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہمارا بائولنگ اٹیک مضبوط ہے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بائولنگ اٹیک مضبوط ہے ، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ راحت علی اور عثمان شنواری کل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گے ، ہوم کرائوڈ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے ،  پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔