پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیر کی ٹیمیں کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آمنے سامنے ہوگئیں۔

واضح رہے کہ نومبر 1980 میں اس گراؤنڈ پر پہلا ون ڈے بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا، اب اسی گراؤنڈ پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز یکم اپریل کو پہلا ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے آخری بار 2006 میں نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلا تھا، 12 سال بعد کیریبین ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں دوبارہ ان ایکشن ہوگی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس گراؤنڈ پر 6 ون ڈے کھیلے گئے 4 میں ویسٹ انڈیز اور 2 میں پاکستان فاتح رہا، 7 ٹیسٹ میں سے 4 میں پاکستان نے میدان مارا، مہمان ٹیم کوئی ٹیسٹ نہ جیت سکی۔

گرین شرٹس نے نیشنل اسٹیڈیم پر واحد ٹی 20 میچ 2008 میں بنگلادیش کیخلاف کھیلا، مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان نے 102 رنز سے کامیابی حاصل کی۔