ریحام نے عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے کیلئے کہا جس سے میں نے انکار کر دیا: مبین رشید

ریحام نے عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے کیلئے کہا جس سے میں نے انکار کر دیا: مبین رشید
کیپشن: mobeen rasheed rehaam khan

لاہور: سینئر صحافی مبین رشید نے کہا ہے کہ ریحام خان نے مجھے عمران خان کیخلاف کتاب لکھنے کیلئے کہا تو میں نے انکار کر دیا ، میرے پاس ڈیٹا اور آڈیو موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مبین رشید نے نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصر اللہ ملک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قومی ہیرو ہیں ، کتاب کا مکمل مسودہ اور آڈیو میرے پاس محفوظ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ طلاق کے بعد ریحام خان عمران خان کا بلیک بیری بھی اپنے ساتھ لے گئی تھیں ، اور انہوں نے بتایا کہ اس سے میں عمران خان کو نقصان پہنچا سکتی ہوں۔

مبین رشید نے بتایا کہ ریحام خان کہتی تھیں کہ میں پٹھان ہوں، اس کو نہیں چھوڑوں گی، مگر سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ اصل پٹھان عمران خان ہے جس نے ابھی تک اس کے خلاف ایک بھی لفظ نہیں بولا۔

مبین رشید نے مزید بتایا کہ ریحام خان کی کتاب اردو اور انگریزی میں ہوگی ، کچھ ایسی چیزیں سامنے لائیں گی جس سے عمران خان کو کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا بلکہ وہ مشہور ہوں گے۔

مبین رشید نے بتایا کہ طلاق کے بعد ریحام خان جس جگہ بھی گئیں عمران خان کو بدنام کیا۔