سعودی عرب میں 78فیصد حادثات کی وجہ موبائل کا استعمال، ہلاکتوں میں اضافہ

سعودی عرب میں 78فیصد حادثات کی وجہ موبائل کا استعمال، ہلاکتوں میں اضافہ
کیپشن: Image by StepFeed

ریاض:سعودی عرب میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے ہلاکتیں بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ گزشتہ برس ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال سے 460 اموات ہوئیں، مجموعی ٹریفک حادثات میں 78فیصد کی وجہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال تھا۔

محکمہ ٹریفک نے یہ بھی کہا ہے کہ دنیا بھر میں موبائل کی وجہ سے مجموعی طور پر16لاکھ سے زیادہ ٹریفک حادثات ہوئے.

گاڑی چلاتے ہوئے اگر ڈرائیور موبائل کا استعمال کرے تو اس کی توجہ بٹ جاتی ہے اس طرح حادثات کے امکانات خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں۔