بھارت کا مگ27 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا

بھارت کا مگ27 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

نئی دہلی:پاکستان سے جنگ کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی مگ 27جودھ پور میں دوران پرواز گر کر تباہ ہوا۔ مگ 27معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہو گیا، ابھی تک طیارے کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

d0fc94c098ca09600f2b4065d602b7f7

بھارتی مگ طیارے جنہیں ان کے اپنے وزراءاڑتے ہوئے کفن قرار دے چکے ہیں واقعی ہی کفن بنتے جارہے ہیں۔آئے روز بھارت کا کوئی نہ کوئی طیارہ گر کر تباہ ہو جاتا ہے ،ہفتے کے روز بھی بھارت اور اسرائیل کا مشترکہ طور پر بنایا گیا طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس سے پہلے بھی بھارت 27تاریخ کو پاکستانی جہاز گرانے کی کوشش میں اپنے دو طیارے گنوا بیٹھا تھا جبکہ اسی دن بھارت کے اپنے میزائل کے ٹکرانے سے ان کااپنا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا۔

اب بھارت کا مگ 27طیارہ جودھ پور میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ طیارہ جودھ پور ہوائی اڈے سے اڑا تھا اور گڑگانہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ابھی اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔