حکومت کی نااہلی سے پیدا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، احسن اقبال

حکومت کی نااہلی سے پیدا مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، احسن اقبال
فائل فوٹو

لاہور :احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے  مہنگائی کم کرنے کے بجائے عوام کی کمر توڑ دی،ماضی کی نسبت مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، روپے کی ،مسلسل  بے قدری سے غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کو بڑی جدوجہد کرنے کے بعدریلیف ملا ہے ، قائدن لیگ نواز شریف  نے جیل میں اپنے حقوق کی جنگ لڑ کرنئی مثال قائم کی ہے ۔  نوازشریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کیخلاف آئین وقانون کی جدوجہدکاراستہ اپنایا۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل کیا اور سرخرو ہوئے اور ن لیگ عوام کی عدالت میں  بھی سرخرو ہو گی۔

  سابق وزیر داخلہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے ، سستی بجلی اورگیس دینے کے دعویدارلیڈرنے عوام سے دھوکا کیا ۔