آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 328 رنز کا ہدف دےدیا

 آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 328 رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: فائل فوٹو

دبئی:  آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 328 رنز کا ہدف دیا ہے،  عثمان خواجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  98 رنز کیے جبکہ عثمان شنواری نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، متحدہ عرب امارات میں جاری  سیریز کے آخری میچ میں  آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 328 رنز کا ہدف دیا ہے، کینگروز بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 327 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 98 رنز  بنا کر نمایاں رہے جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین شان مارش 61، میکسویل 70 ، اسٹوئینس 4، ہینڈزکومب 8 اور کیرے صفر پر پویلین لوٹے، بیہرینڈوف 6 اور رچرڈسن 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے سب سے زیادہ 4 اور جنید خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

واضح رہے آسٹریلیا کو سیزیز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔