حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:  حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے  6 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

 

تفصیلات کے مطابق،  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں صرف 6 روپےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر کی تجویز تھی مگر وہ بھی 6 روپے ہی مہنگا کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3،3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔