ماہرہ خان کا مداحوں کو آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ

ماہرہ خان کا مداحوں کو آنگن ٹیڑھا دیکھنے کا مشورہ

کراچی: خوبرواداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو مایہ نازپاکستانی ڈرامہ’ ’آنگن ٹیڑھا“ دوبارہ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئرکی جس میں انہوں نے پاکستان کے مشہورومعروف ڈرامہ ”آنگن ٹیڑھا“ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ کالج میں زیرتعلیم تھیں تب وہ واپسی پر چند ہی چیزیں گھر لے کرجاتی تھیں جن میں سے ایک ’آنگن ٹیڑھا‘ کی ڈی وی ڈی ہوا کرتی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہراتوار جب بھی انہیں فراغت ہوتی تھی تووہ ایک گندے سے صوفے پربیٹھ کرآئس کریم کھاتے ہوئے ڈرامہ دیکھتی تھیں۔

وہ ڈرامہ انہیں بہت ہنساتا تھا۔ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو کہا کہ وہ ’آنگن ٹیڑھا‘ کودیکھیں اوراگردیکھ چکے ہیں تودوبارہ دیکھیں کیونکہ یہ پاکستان کے بہترین ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ ہے۔

ڈرامہ کے لکھاری انور مقصود اور اس ڈرامہ کے تمام کردار سلیم ناصر، بشراآپا، شکیل صاحب، واقعی ان سب کی کیا بات ہے۔