کورونا فنڈ میں 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کے باوجود کِم کارڈاشین پرتنقید

کورونا فنڈ میں 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کے باوجود کِم کارڈاشین پرتنقید

نیویارک:معروف امریکی ماڈل، اداکارہ اور بزنس ویمن کم کارڈاشین نے کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کم کارڈاشین نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ انہیں خوشی ہے کہ اِسکمز (کم کارڈیشن کا برانڈ) نے کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہونے والے بچوں اور ان کی ماؤں کے لیے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم کم کارڈاشین نے عطیے کے اعلان کے ساتھ ہی اپنے کاروبار کی تشہیر بھی کر ڈالی اور کہا کہ لوگ ان کے برانڈ کی اشیاء کی خریداری کریں تاکہ وہ کورونا فنڈ میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

کم کارڈاشین کے اس اعلان پر جہاں ان کے دوستوں اور مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہیں اکثریت نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔