جی 20 ممالک کورونا سے متاثر ممالک کیلئے برآمدات ٹیکس میں تخفیف کرے، عالمی بینک

جی 20 ممالک کورونا سے متاثر ممالک کیلئے برآمدات ٹیکس میں تخفیف کرے، عالمی بینک

واشنگٹن:عالمی بینک میں ڈ ویلپمنٹ پالیسی اور شراکت کی منیجنگ ڈائریکٹر ماری ایلکا پنگیسٹو نے کہا کہ جی 20 ممالک کے گروپ کورونا وائرس(کووڈ 19-) سے متاثرغریب ممالک کو برآمد کیے جانے والے مصنوعات کے ٹیکس میں تخفیف کرنے کی اپیل کی۔


اراکین کے تجارتی وزرا کی  ہونے والی میٹنگ میں   پنگیسٹو نے کہا کہ کووڈ 19-سے متاثرہ ممالک کو برآمد کی جانے والی خوراک اور دیگر بنیادی اشیاپر ٹیکس کو عارضی طور سے ختم یا اس میں کمی کرنی چاہئے۔

انہوں نے جی 20 ممالک سے اہم طبی سامان، کھانے یا دیگر اہم مصنوعات پر نئی برآمدات پابندی لگانے سے گریز کرنے کا بھی زور دیا۔