پاکستان میں عالمی وبا کے باعث مزید 78 افراد جان گنوا بیٹھے

پاکستان میں عالمی وبا کے باعث مزید 78 افراد جان گنوا بیٹھے

لاہور: پاکستان میں مہلک وباء کے سنگین وار ، مزید 78 افراد جان گنوا بیٹھے ، جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 434 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں وبا کے مزید 4 ہزار 757 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 43 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے ۔

ملک بھر میں عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی ۔ ملک میں وبا سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 3 ہزار 126 ہوگئی ہے ۔ ملک میں عالمی وبا کے مثبت کیسز کی شرح 10.8 فیصد رہی ۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 64 فیصد ، لاہور میں 63 ، گوجرانوالہ میں 60 ، ملتان میں 67 وینٹی لیٹرز بھرے ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ گجرات میں 74 فیصد آکسیجن بیڈز بھر ہوئے ہیں جبکہ سوات میں 84 فیصد اور پشاور میں 82 فیصد آکسیجن بیڈز بھرے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب عالمی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 28 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہوگئی ، متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 88 ہزار سے زیادہ ہے ۔

ادھر برازیل میں ایک دن میں 3 ہزار 668 افراد وائرس سے جاں بحق جبکہ 86 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔ برازیل کے صدر نے وبا سے لڑنے میں ناکامی پر مسلح افواج کے سربراہان سمیت چھ وزراء تبدیل کر دیئے ۔