گوگل اور سی ایس جی سمیت کئی عالمی کمپنیوں نے سعودی عرب میں دفاتر قائم کرنے کا عندیہ دیدیا مگر کیوں؟

گوگل اور سی ایس جی سمیت کئی عالمی کمپنیوں نے سعودی عرب میں دفاتر قائم کرنے کا عندیہ دیدیا مگر کیوں؟
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: معروف سرچ انجن گوگل اور سی ایس جی سمیت کئی عالمی کمپنیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنے دفاتر کھولنے کا عزم ظاہر کیا ہے جبکہ امریکہ کی تعمیراتی کمپنی بیکٹل نے اپنا ریجنل دفتر قائم بھی کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 2024ءسے ایسی کسی غیر ملکی کمپنی کو سرکاری ٹھیکے نہیں دئےی جائیں گے جس کا مملکت میں ریجنل آفس نہیں ہو گا جس کے بعد بڑی بڑی غیر ملکی کمپنیوں نے ریاض میں اپنے دفاتر قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مقامی ذراع ابلاغ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی سی ایس جی نے کہا ہے کہ وہ دبئی سے اپنا ریجنل آفس ریاض منتقل کرے گی جبکہ دبئی آفس معمول کے مطابق کام کرتا رہے گا۔ 
سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک نے بھی ریاض میں ریجنل آفس کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مڈل ایسٹ افیئرز کے ایگزیکٹر ڈائریکٹر کا ریجنل آفس ریاض میں قائم کیا جائے گا۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل بھی مملکت میں ریجنل آفس کھولنے کی تیاری کر رہی ہے جبکہ امریکہ کی تعمیراتی کمپنی بیکٹل نے ریاض میں اپنا ریجنل دفتر قائم کر بھی لیا ہے۔ 
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی کی روبرٹ پش اور امریکہ کی کار ساز کمپنی فورڈ سمیت دنیا کی ایسی کئی بڑی کمپنیوں نے بھی ریاض میں اپنے دفاتر کھولنے کا عندیہ دیا ہے جو مملکت میں اپنا کاروبار جاری رکھنے کی خواہشمند ہیں۔