فی تولہ سونے کی قیمت میں اتنی بڑی کمی کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں

فی تولہ سونے کی قیمت میں اتنی بڑی کمی کہ پاکستانی خوشی سے اچھل پڑیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں یک دم 2800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 2800 روپے سستا ہوگیا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ2 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر میں بھی 2,401 روپے کی بڑی ہوئی ہے اور نئی قیمت 88 ہزار 220 روپے ہو گئی ہے۔ 
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 42 ڈالرکم ہوکر ایک ہزار 1685ڈالر ہے۔