شوکت ترین نے حکومت کا حصہ بننے کیلئے 15 سے 20 دن کا وقت مانگ لیا مگر کیوں؟ 

شوکت ترین نے حکومت کا حصہ بننے کیلئے 15 سے 20 دن کا وقت مانگ لیا مگر کیوں؟ 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سابق وفاقی وزیر خزانہ اور معروف بینکر شوکت ترین کو معاون خصوصی مقرر کئے جانے کا امکان ہے جبکہ شوکت ترین نے بھی حکومت کا حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم انہوں نے 15 سے 20 دن کا وقت مانگ لیا ہے۔ 
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق شوکت ترین وزیراعظم عمران خان کیساتھ کئی اہم میٹنگز میں شامل ہو چکے ہیں اور حکومت کا حصہ بننے کو بھی تیار ہیں تاہم انہیں 15 سے 20 روز درکار ہیں تاکہ وہ کچھ کام نمٹا سکیں۔ اگرچہ یہ معاملہ ابھی تک زیر غور ہے اور انہیں کون سی ذمہ داری دی جائے گی؟ اس کا فیصلہ بھی وزیراعظم عمران خان نے ہی کرنا ہے لیکن شوکت ترین کی خدمات کے حصول کیلئے 15 سے 20 روز تک انتظار کرنا ہو گا۔ 
رپورٹ کے مطابق حکومتی اعلیٰ حکام کی جانب سے شوکت ترین کیساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں لیکن ابھی میں کچھ معاملات میں مصروف ہوں جنہیں نمٹانے کیلئے 15 سے 20 روز درکار ہوں گے اور اس کے بعد ہی کوئی ذمہ داری سنبھال سکوں گا۔