سلمان خان نے دھوکہ دیا ، جس کی وجہ سے بالی وڈچھوڑدیا، پاکستان نژادامریکی اداکارہ

سلمان خان نے دھوکہ دیا ، جس کی وجہ سے بالی وڈچھوڑدیا، پاکستان نژادامریکی اداکارہ
سورس: file photo

نئی دہلی ، پاکستان نژاد امریکی اداکارہ سومی علی نے کہا ہے کہ سلمان خان نے ان کو دھوکہ دیا جس کی وجہ سے ان کا بریک اپ ہوگیا ۔ اب دوبارہ بالی وڈ میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ 

کراچی میں آنکھ کھولنے والی سومی علی نے بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور فلمی کیریئر کے بارے میں  بات کی ۔انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلق اور پھر بریک اپ پر بھی کھل کر بات کی ۔

سومی نے کہا کہ 'سلمان خان سے  میرا 20 سال قبل بریک اپ ہوا تھا کیونکہ سلمان نے مجھے دھوکہ دیا۔ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو میں نے ان سے تعلق ختم کر دیا اور ہندوستان چھوڑ دیا۔ '

سومی علی نے بتایا کہ وہ بالی وڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی تھیں اور جب دونوں الگ ہوگئے تو ان کے ہندوستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ 
جب ان سے بالی وڈ میں واپسی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس انڈسٹری میں فٹ نہیں ہیں لہٰذا ، واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

  یاد رہے کہ سومی علی 16 سال کی عمر میں امریکا سے بالی وڈ پہنچی تھیں ان کی خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کو اپنا دلہا چنیں ۔ سومی علی

کو چند ماڈلنگ پراجیکٹس  اور فلمیں ملیں جن  کی بدولت وہ بالآخر سلمان خان تک پہنچ گئیں ۔ 


یاد رہے کہ سومی پاکستانی نژاد امریکن ہیں ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1991 سے 1998 کے درمیان کرشن اوتار، یادگار غدار، تیسرا کون؟، آؤ پیار کریں، مافیا، چپ سمیت 10 بھارتی فلموں میں کام کیا ہے ۔