ٹینس پلیئر خواجہ سعیدحئی انتقال کرگئے

ٹینس پلیئر خواجہ سعیدحئی انتقال کرگئے
سورس: file photo

کراچی ،پاکستان کے سابق ٹینس پلیئر خواجہ سعید حئی 91 برس کی عمر  میں  انتقال کرگئے۔وہ پاکستان کی طرف سے تین گرینڈ سلام کھیل چکے تھے ۔ 

خواجہ سعید حئی کا شمار ملک کے اسپورٹس لیجنڈز میں کیا جاتا ہے انہوں نے ومبلڈن، یو ایس اوپن، فرنچ اوپن اور ڈیوس کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

خواجہ سعید حئی نے کئی مرتبہ ڈیوس کپ میں پاکستان کی بطور کپتان اور بطور نان پلیئنگ کپتان نمائندگی کی جبکہ وہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر بھی رہے۔

یاد رہے کہ سعید حئی کے بیٹے علی حئی قومی گولف چیمپیئن رہ چکے ہیں۔

خواجہ سعید حئی کے انتقال پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور نائب صدر خالد رحمانی کے علاوہ موجودہ اور سابق کھلاڑیوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔