رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد: رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ملک میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 10 روز کے دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو مری، گلیات، خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، چکوال، جہلم اور اٹک میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے طویل خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مصنف کے بارے میں