وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعا ت فوادچوہدری نے ٹوئٹ میں بتایا  کہ  اجلاس آج  دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا ۔ 

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اہم اجلاس بھی آج شام 4 بجے ہونے جارہا ہے  جس  کا چوبیس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ، تحریک عدم اعتماد کو چوتھے نمبر پر بحث کے لئے شامل کیا گیا ہے ۔  شہباز شریف  عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کا آغاز کریں گے۔ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں حساس خط کو زیر بحث لانے کی پیشکش پر  بھی غور ہوگا۔ْ

دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے بھی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس سہ پہر تین بجے طلب  کیا  ہے۔

مصنف کے بارے میں