جہانگیر  ترین پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے متحرک

 جہانگیر  ترین پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے متحرک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر  خان ترین پنجاب میں پی ٹی آئی کے ناراض دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے متحرک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کے منحرف دھڑوں کو متحد کرنے کیلئے جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ، جہانگیر ترین کے مختلف رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے بھی ہوئے ہیں جس کے بعد منحرف  دھڑوں کا مشترکہ پاور گروپ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک  تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں ترین گروپ کی نمائندگی عون چوہدری کریں گے۔ کمیٹی تینوں دھڑوں کو متحد کرنے اور مشترکہ لائحہ عمل پر غور کرے گی۔


 

یاد رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے پر پی ٹی آئی  کے تین گروپ عبدالعلیم خان، جہانگیر ترین اور چھینہ گروپ سامنے آئے ہیں۔

دوسری جانب  اپوزیشن اتحادپی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کے اہم رہنماں کو مسودہ تیار کرنے کی ہدایت بھی  کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں