وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے پرویز الٰہی سرگرم، رابطے تیز کر دئیے

وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلئے پرویز الٰہی سرگرم، رابطے تیز کر دئیے

لاہور:   مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نےوزیر اعلیٰ پنجاب  بننے کیلئے لابنگ اور تمام گروپوں سے رابطے تیز کر دئیے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی سے رابطے کرنا شروع کردیئے،  چودھری پرویز الٰہی کی پی ٹی آئی کے تینوں گروپوں سے بھی بات چیت جاری ہے، چودھری پرویزالہیٰ ترین گروپ اور چھینہ گروپ سے بھی آج بات چیت کریں گے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی کے تینوں گروپوں کی آج مشترکہ میٹنگ ہوئی ہے جس میں ترین، علیم اور چھینہ گروپ کے رہنماؤں نے شرکت کی، میٹنگ میں ترین، علیم او رچھینہ گروپس کو اکٹھا کرکے ایک پاور گروپ بنانے  کیلئے تین رکنی سیاسی کمیٹی بنا دی گئی۔ کمیٹی میں غضنفر چھینہ ، عون چوہدری ، خالد محمود ڈوگر کو شامل کیا گیا، کمیٹی تین دن کے اندر پاور گروپ بنانے کے حوالے سے فیصلے کرکے قائدین کو آگاہ کرے گی۔

واضح رہےکہ تین روز قبل  وزیراعظم عمران خان نے  عثمان بزدار کے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چودھری پرویز الہیٰ کو نامزد کیا تھا تاہم جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے ان کی حمایت کرنے سے انکار کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں