پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے سیریز کے پہلے میچ میں  ٹیم کو  88 رنز سے شکست دی تھی۔

 قومی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔قومی ٹیم  بابر اعظم  ، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان ، سعود شکیل، افتخار احمد، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور  زاہد محمود پر مشتمل ہے۔

 دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے آج میدان میں اترے گی۔مہمان ٹیم  کپتان ایرون فنچ کے علاوہ  ٹریوس ہیڈ، بین میک ڈرموٹ، مارنس لیبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، الیکس کیری ، شان ایبٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور  مچل سویپسن کو شامل کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں