وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اپنے ایک وزیر سے خود لکھوایا: بلاول

وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اپنے ایک وزیر سے خود لکھوایا: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اپنے ایک وزیر سے خود لکھوایا ہے ۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خط کا معاملہ قومی سلامتی کا معاملہ نہیں ہے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کا دعوت نامہ ملا ، نہ اس اجلاس کی ضرورت ہے ۔

واضح رہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے ، جس میں مسلح افواج کے تینوں سربراہان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی شریک ہیں ۔

اجلاس میں حکومت کی تبدیلی پر دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق کیا جائے گا ۔

دوسری جانب ، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن کے پارلیمانی رہنما اور دیگر رہنما شریک تھے ۔ سابق صدر آصف علی زرادری ، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما واپس روانہ ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ۔

مصنف کے بارے میں