عمران خان قومی مجرم ہیں، انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا: مریم نواز

عمران خان قومی مجرم ہیں، انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا: مریم نواز
سورس: File

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اکثریت کھونے کے باوجود عہدہ نہ چھوڑنے پر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اگر عمران کی حکومت کا خاتمہ بین الاقوامی سازش ہے تو عمران اپوزیشن سےاین آر او  مانگ کر خود اپنے خلاف سازش میں کیوں شریک ہو رہا ہے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران کے ڈرامے ان جرائم کا خوف ہےجو اس کے اقتدار کے بعد سامنے آنے ہیں-ایک قومی مجرم کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔ 

مصنف کے بارے میں