خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی جاری 

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، پولنگ کا وقت ختم ، گنتی جاری 

پشاور : خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے صوبے کے 18 اضلاع میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے ۔ پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔ 

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے لئے ووٹ ڈالے گئے ۔صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے 5 بجے جاری رہی ۔ 

اورکزئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، اپر اور لوئر دیر سمیت اپر اور لوئر چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹ گرام، طورغر، کوہستان اپر میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ کوہستان لوئراور کولائی پالاس میں بھی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں انتخابات ہوں گے۔

ایبٹ آباد اور سوات میں سٹی میئر کی نششت پر بڑے معرکے ہوں گے ۔ بلدیاتی الیکشن میں 29 ہزار 3 سو 38 امیدوار میدان میں ہیں ۔ تحصیل میئر اور چیئرمین کی نشستوں کے لیے 651 امیدوار ہیں۔

ولیج، نیبرہڈ میں جنرل نشستوں پر 13 ہزار 331 افراد انتخابی عمل میں حصہ لے رہے ہیں، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدوار میدان میں ہیں۔

مزدور، کسان کی نشستوں پر 6602، یوتھ پر 5446 امیدوار جبکہ اقلیتی نشستوں پر 107 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔

مصنف کے بارے میں