تحریک عدم اعتماد سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی کا اہم انکشاف ،پاکستان کو خبردار کر دیا 

تحریک عدم اعتماد سے متعلق بین الاقوامی ایجنسی کا اہم انکشاف ،پاکستان کو خبردار کر دیا 

نیویارک:بین الاقوا می ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس تحریک کے تناظر میں پاکستان کو بین الاقوامی منظر نامہ پر بڑ انقصان اُٹھانا پڑیگا ،اس تحریک کے تناظر میں بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ منفی قرار دیدی ۔

 موڈیز کی رپورٹ کے مطابق، تحریک عدم اعتماد سے پاکستان میں اصلاحات کا عمل مثاثر اور بیرونی ادائیگیوں میں مشکلات کا سامانا کرنا پڑے گا۔

موڈیز کا کہنا ہے، تحریک  عدم اعتماد کےباعث، آئی ایم ایف سے جاری معاملات بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔جس کانقصان پاکستان کی معیشت کو بڑے پیمانے پر ہو سکتا ہے ۔