وزیر اعظم کے خطاب سے قبل شاہ محمود قریشی کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی 

وزیر اعظم کے خطاب سے قبل شاہ محمود قریشی کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی 

اسلام آباد:وزیر اعظم کے خطاب سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی جس میں شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم کو دورہ چین سے متعلق اہم امور پر بریفنگ دی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھی چین سے واپس آیا اور سید ھاوزیر اعظم ہائوس پہنچا ہوں ،انہوں نے کہا میں نے وزیر اعظم کو دورہ چین سے آگاہ کیا ،وزیر اعظم کو بتایا کہ چین میں کن اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کن اہم شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا بیجنگ میں چین،روس،ایران،افغانستان اور قطر کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں ۔