بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا 
سورس: File

لاہور :  بابر اعظم نے سنچری بنا کر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سنچری سکور کرکے سب سے کم میچوں میں زیادہ سنچریاں کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بابر اعظم نے 83 میچز کھیل کر 15 سنچریاں سکور کی ہیں جو سب سے زیادہ ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 86 میچز میں 15 سنچریاں بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 

ویرات کوہلی نے 106 ، شیکھر دھون اور ڈیوڈ وارنر نے 108 میچز کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں