عمران خان کا اپر چیمبر خالی ہے،انہوں نے آج پھر زہر اگلا، فاش غلطیوں کی گنجائش نہیں: شہباز 

عمران خان کا اپر چیمبر خالی ہے،انہوں نے آج پھر زہر اگلا، فاش غلطیوں کی گنجائش نہیں: شہباز 
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ  ن کے صدر  شہباز شریف کہتے ہیں یورپی یونین ممالک  اور امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ ہر ملک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلق ہو۔عمران خان نے آج پھر زہر اگلا۔اس طرح کی فاش غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

اسلام آباد میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو عمران  نیازی کی تقریریں سنتا ہی نہیں۔ایک ایسے شخص کی تقریر جس کا نہ سر ہوتا اور نہ ہی پیر ۔عمران خان احمقوں کی طرح باتیں کرتا ہےاس کا اپر چیمبر خالی ہے۔

شہباز شریف  نے کہا کہ  عمران  خان کو  تقریر کرنے کا بہت شوق ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں اور امریکہ کیساتھ امریکہ کے ساتھ  بھی۔آج  اس  نے کہہ دیا کہ امریکا نے دھمکی دے دی۔اس  طرح کے الفاظ  اور اسطرح کی فاش غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

 وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ کو بات کرتے ہوئے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔تم دیار غیر میں پاکستان کو بدنام کرانے کی کوششیں کیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ہر ملک سے ہمیں برابری کی بنیاد پر تعلقات بنانے چاہیے۔ آج تم نے پھر وہی زہر اگلا اور نواز شریف کیخلاف تم نے اسرائیل سے تعلقات کے الزام لگائے۔تم نے ملک میں غربت اور مہنگائی کو انتہا تک پہنچا دیا۔ نواز شریف کے دور میں 35 روپے والا آٹا سو تک پہنچ گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں