روسی صدر نے امریکہ اور یورپی ممالک کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی 

روسی صدر نے امریکہ اور یورپی ممالک کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی 

ماسکو :روسی  صدر ولادیمر پیوٹن نے  یکم اپریل سے روسی گیس کی ادائیگی روبل میں کرنے کے احکامات پر دستخط کردیے ۔ 

 روسی صدر  پیوٹن کا کہنا ہے کہ  اگر غیرملکی کمپنیوں نے ادائیگیاں نہیں کیں تو  ان کے ساتھ معاہدے روک دیے جائیں گے،  پیوٹن نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ،امریکا عالمی عدم استحکام سے منافع کمائے گا۔

 انھوں نے مزید کہا کہ روس کیخلاف پابندیوں کا مقصد اس کی ترقی کو نقصان پہنچانا ہے، مغربی پابندیاں پہلے سے تیارکی گئی تھیں اور اب مغرب پابندیوں کی نئی وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔