عوام اور وکلا تحریک چلانے کیلئے تیار ہوجائیں : عمران خان 

عوام اور وکلا تحریک چلانے کیلئے تیار ہوجائیں : عمران خان 
سورس: File

لاہور : تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ایک بار پھر سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے اور اس کی وجہ ان کا الیکشن سے خوفزدہ ہونا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے عوام ضرورت پڑنے پر قانون کی حکمرانی، آئین اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر آنے کو تیار رہیں۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ان تمام جماعتوں سے بات کریں گے جو اس ’سازش‘ کے خلاف کھڑے ہونے کو تیار ہیں۔ انھوں نے وکلا برادری سے درخواست کی کہ وہ 2007 کی طرح ایک بار پھر اس تحریک کی قیادت کریں۔

مصنف کے بارے میں