امریکا نے جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا ،

امریکا نے جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا ،

نیویارک : شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے جواب میں امریکا نے بھی جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وارننگ کے باوجود شمالی کوریا کے پے در پے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد جدید دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

کیلیفورنیا میں وینڈن برگ فضائی اڈے سے انٹرسیپٹر لانچ کیا گیا جس نے مارشل آئی لینڈ میں ریگن ٹیسٹ سائٹ سے داغے گئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے حملے کوناکام بنادیا اور اسے فضا میں ہی تباہ کردیا۔پینٹاگون کے مطابق جدید ترین دفاعی نظام میں انٹرسیپٹرانتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حملے کا دفاع کیا جاسکتا ہے۔

امریکی میزائل ڈیفنس ایجنسی کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل جم سیرنگ کا کہنا ہے کہ جدید ترین دفاعی نظام امریکی کی سلامتی اوردفاع کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔اس تجرنے کے بعد امریکا کو حقیقی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔