حسین نواز شریف آج پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

حسین نواز شریف آج پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے

اسلام آباد:وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج تیسری مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کرنیوالی ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کیلئے آج پھر 11 بجے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں پیش ہونگے۔

گزشتہ روز جے آئی ٹی نے حسین نواز سے اہم دستاویزات مانگی تھی جس کے لئے وزیراعظم کے صاحبزادے نے دستاویزات پر قانونی رائے کیلئے وقت مانگا تھا اور آج دوسرے مرحلے میں حسین نواز دستاویزات پیش کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل بنک کے صدر سعید احمد سے 6 گھنٹے سے زائد جبکہ حسین نواز سے 4 گھنٹے سے زائد پوچھ گچھ کی گئی تھی.

۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے جوڈیشل اکیڈیمی کے گرد خآر دار تاریں لگادی گئی۔ سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ۔