رمضان المبارک کے میں روزے کے دوران سر کے درد پر کیسے قابو پائیں ؟

رمضان المبارک کے میں روزے کے دوران سر کے درد پر کیسے قابو پائیں ؟

اسلام آباد:رمضان المبارک میں روزے داروں کی بڑی تعداد سر کے درد میں مبتلا ہو جاتی ہے جس کی کئی وجوہات ہو تی ہیں تاہم اس سردرد پر قابو پانا انتہائی آسان ہے ۔ چند ایسے عوامل ہیں جن پر  عمل پیرا ہو کر روزے کے دوران سر کے درد پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کے مطابق سر درد سے چھٹکارہ پانے کے لیے بہترین طریقہ آرام کی کوشش ہے خواہ چند منٹ کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔ ویب سائٹ نے آرام کے لیے 8 مؤثر طریقے بتائے ہیں جو ذیل میں بیان کیے جا رہے ہیں :

1۔ تناؤ کے سبب سے دور ہو جائیں
سر درد کا بنیادی سبب کسی وجہ سے ہونے والا تناؤ ہے لہذا کچھ دیر کے لیے تناؤ اور کشیدگی کے اس ذریعے سے دور ہو جانا چاہیے۔ مثلا اگر کوئی شخص آپ کے پاس کھڑا ہو کر چِلّا رہا ہے تو بجائے یہ کہ آپ بھی اس کے ساتھ چیخ کر بات کریں ، خاموشی کے ساتھ اُس جگہ سے دور چلے جائیں یا تھوڑی دیر کے لیے اس کمرے سے نکل جائیں۔ ایسا کرنے سے آپ کافی فرق محسوس کریں گے۔

2۔ اپنی آنکھوں کو مُوند لیں
بیداری کی حالت میں خواب.. اُس تناؤ کو ختم کرنے کے بہترین طریقوں میں سے ہے جس کے سبب سر کا درد پیدا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق درحقیقت اگر آپ جاگتے ہوئے خواب دیکھنے کے عادی ہیں تو آپ آسانی سے سر کے درد پر قابو پا سکتے ہیں۔ اگر محسوس کریں کہ آپ کا سر شدید درد کے سبب "پھٹنے" کے قریب ہے تو فورا اپنی آنکھوں کو بند کرلیں اور تمام تر مشقت اپنے خوابوں کے واسطے چھوڑ دیں خواہ چند منٹوں کے لیے ہی سہی۔ یہ طریقہ تناؤ پر قابو پانے میں جادوئی اثر رکھتا ہے۔
3۔ کمپیوٹر ، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ کی اسکرین سے دور ہو جائیں

آپ کی آنکھ سر درد کا سبب بننے والے تناؤ سے سب سے پہلے متاثر ہوتی ہے۔ اگر آپ سر درد سے دوچار ہیں تو اپنی آنکھوں کو کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ وغیرہ کی اسکرین دیکھ کر مزید مشکل میں نہ ڈالیں.. کیوں کہ اس سے آپ کے سر درد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اس دوران ٹی وی پر ڈرامہ یا فلم دیکھنا بھی کوئی اچھا خیال ہر گز نہیں ہے۔

4۔ نہانا
اکثر مرتبہ سر درد کا علاج بہتے ہوئے پانی کے نیچے کھڑے ہونے اور نہانے میں ہوتا ہے۔ نیم گرم پانی بعض مرتبہ بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

5۔ خوشبوؤں سے علاج
بعض مرتبہ سر درد کا علاج مہک دار شمع یا پھر چراغ میں خوشبو دار تیل ڈال کر جلا لینے میں چھپا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ گیلا تولیہ بھی آنکھوں پر رکھا جا سکتا ہے اور پھر لیٹ کر چند منٹوں تک اس سے نکلنے والی مہک سے لطف اندوز ہوا جائے۔

6۔ مساج
کئی مرتبہ پیشانی اور کنپٹی کا مساج کرنے سے واقعتا سر کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ آپ کمر کے بل لیٹ جائیں اور پھر کچھ دیر کے لیے اپنے سر اور پیشانی کا مساج شروع کر دیں۔ آپ کو فوری طور پر فرق محسوس ہو گا۔

7۔ سانس کی ورزش
گہرے سانس لینا.. یہ سر کے درد کے خاتمے کے لیے ایک بہترین طریقہ ہے۔ آپ اپنی جگہ بیٹھے رہ کر اپنی آنکھ بند کر لیں۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے گہرے سانس لیجیے۔ یہاں تک کہ آُ محسوس کریں کہ ہوا آپ کے معدے کو بھر رہی ہے۔ اس کے بعد بہت آہستہ رفتار سے سانس کو کو باہر نکالیں۔ آپ 10 مرتبہ ایسا کریں جس کے بعد بڑی حد تک فرق سامنے آئے گا۔


8۔ پٹھوں کو آرام پہنچانے والی ورزش
اپنی گردن کو دائیں اور بائیں جانب موڑیے اور پھر اس کو دائرے کی شکل میں گُھمائیں۔ اس کے بعد اپنے کندھوں کو آگے اور پھر پیچھے حرکت دینا شروع کریں۔ ہر ورزش کو 10 مرتبہ کریں۔ ان کا مقصد پٹھوں کو آرام پہنچانا ہے جس سے آپ کے سر میں ہونے والے درد پر بھی روک لگے گی۔