بیلجیم: وزیر اعظم پستول کی آواز سے بہرے ہو گئے

بیلجیم: وزیر اعظم پستول کی آواز سے بہرے ہو گئے

برسلز:بیلجیم کے وزیراعظم چارلز مچل پستول کی آواز سے بہرے ہو گئے ۔ بی بی سی کے مطابق بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلز مچل اس وقت جزوی بہرے ہو گئے جب دارالحکومت برسلز میں شہزادی ایسٹرڈ نے ریس کے آغاز کیلئے چارلز کے کان کے انتہائی قریب پستول چلائی دی جس کی آواز نے وزیر اعظم کے کانوں پر گہرا اثر ڈالا ۔ 54 سالہ شہزادی ایسٹرڈ بیلجیئم کے بادشاہ کی چھوٹی بہن ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد وزیر اعظم کے معتدد ٹیسٹ ہوئے ہیں اور انہوں نے پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی شرکت نہیں کی۔

وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ٹینائٹس کا بھی شکار ہیں اوریہ وہ مرض ہے جس کے بعد مریض کے کانوں میں گھنٹیوں کی آوازیں آتی ہیں۔54 سالہ شہزادی ایسٹرڈ بیلجیئم کے بادشاہ کی چھوٹی بہن ہیں۔
برسلز میں ہونے والی 20 کلومیٹر ریس ایک سالانہ ریس ہے جس میں 40 ہزار حصہ لینے والے افراد کے ہمراہ شہزاردی نے بھی پسٹل فائر کرنے کے بعد حصہ لیا۔