چینی رد عمل کا خدشہ، بھارت کا بحری مشقوں میں آسٹریلیا کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

چینی رد عمل کا خدشہ، بھارت کا بحری مشقوں میں آسٹریلیا کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت نے چین کے رد عمل کے تناظر میں بحری مشقوں میں آسٹریلیا کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا نے بھارتی بحری مشقوں میں شامل ہونے کے لیے رواں برس جنوری میں درخواست دی تھی۔

قبل ازیں چین نے ان بحری مشقوں میں توسیع یا مزید ممالک کو شامل کرنے پر بھارت کو خبردار کیا تھا۔ بھارت کو خدشہ ہے کہ اس کی طرف سے ایسا کرنے پر چین اپنی سرگرمیوں کا دائرہ سری لنکا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ بحر ہند میں بڑھا سکتا ہے۔