انیل کمبلے اور کوہلی کے درمیان جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

 انیل کمبلے اور کوہلی کے درمیان جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

نئی دہلی: بھارتی کوچ انیل کمبلے اور کپتان کوہلی کے درمیان جھگڑے کی کہانی بھی سامنے آگئی۔

ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیاکہ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انیل کمبلے چائنا مین کلدیپ یادیو کو میدان میں اتارنا چاہتے تھے مگر کوہلی نے مخالفت کی، اس وقت تو کوچ خاموش ہوگئے مگر آخری ٹیسٹ میں جب کوہلی انجری کے باعث نہیں کھیل پائے اور راہانے نے قیادت سنبھالی تب کمبلے نے کلدیپ کو کھلایا، اس پر کوہلی خوش نہیں تھے، اسی وجہ سے بورڈ نے اب نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کیلئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔