پارٹی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

پارٹی فنڈنگ کیس، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے بیرسٹر انور منصور کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارٹی فنڈنگ سے متعلق درخواست جمع کرائی جس میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا 8 مئی 2017 کا فیصلہ معطل کیا جائے۔یاد رہے 8 مئی کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اور عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا گیا تھا جس پر آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا مکمل اختیار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں